مس یونیورس کا تاج فرانس کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس یونیورس کا تاج فرانس کی حسینہ کے سر پر سج گیا

نیوز ڈیسک۔۔۔

چوبیس سالہ فرانس کی حسینہ دنیا کی سب سے خوبصورت دوشیزہ بن گئی ہیں ۔ 24 سالہ فرانسیسی حسینہ آئرس میٹٰنیار نے آج مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجا لیاہے۔ 24 سالہ فرانسیسی حسینہ آئرس میٹٰنیار نے پچاسی ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑا اور منیلا میں ہونے والے مقابلہ حسن جیت لیا ۔ آئرس میٹینیار نے مس ہیٹی اور مس کولمبیا کو فائنل راؤنڈ میں شکست دی۔

مس یونیورس یعنی کائنات کی خوبصورت لڑکی کا انتخاب ہر سال فلپائن کے شہر منیلا میں ہو تا ہے جہاں دنیا بھر کی حسینائیں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی ہیں اور ان میں سے جیتنے والی حسینہ کے سر پر مس یونیورس کا تاج سجایا جا تا ہے ۔

اس سال مقابلے کی خاص بات سابق مس یونیورس بھارتی حسینہ شسمیتا سین بھی مقابلے میں بطور جج مدعو تھیں ۔ 1994میں مس یونیورس کا تاج پہننے والی شسمیتا 23سال بعد اس مقابلے میں شریک ہوئیں ۔