ٓٓ8 افراد دنیا کی آدھی دولت کے مالک

ٓٓ8 افراد دنیا کی آدھی دولت کے مالک

نیوز ڈٖیسک…

سوئیٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں کل 17 جنوری سے شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس  سے قبل برطانوی امدادی ادارے آکسفیم نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صرف 8 افراد دنیا کی آدھی دولت کے مالک ہیں۔

ٓکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر اور غریب لوگوں کے درمیان فاصلے کا جتنا خدشہ تھا وہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح بڑے تاجر اورامیر افراد ٹیکس کی ادائیگیوں پر چکمہ دینے ، اجرت میں کمی کرنے اور سیاست پر اثر انداز ہونے اور طاقت کا استعمال کرنے کے لئے عدم مساوات کو ہوا دے رہے ہیں۔

ٓآکسفیم کی اس رپورٹ کے مطابق دنیا کی آدھی دولت پر قابض 8افراد میں جن 6امریکی ہیں جن میں مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس، شاپنگ ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بیزوس، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی ملٹی نیشنل کمپیوٹرکارپوریشن کے بانی لیری ایلیسن ،نامور سرمایہ کار وارن بفٹ اور نیو یارک کے سابق مےئر مائیکل بلومبرگ شامل ہیں۔

سپین کے تاجر اور فیشن گروپ کے بانی چےئرمین امانشیو اورٹیگاگانا اور میکسیکو کے بزنس مین کارلوس سلم بھی انہی دولت مند افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔