ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی کار فروری میں لندن میں چلے گی

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی کار فروری میں لندن میں چلے گی

سائنس ڈیسک…

موٹر ساز کمپنی نسان نے کہا ہے کہ اس نے اپنی چھوٹے سائز کی بجلی سے چلنے والی کار لیف میں سیلف ر ڈرائیونگ کے آلات نصب کر دیے ہیں اور اگلے مہینے سے لندن کی سڑکوں پر اسے چلانے کے تجربات شروع کر دیے جائیں گے۔ یہ یورپ کی سڑکوں پر جس پر عام ٹریفک رواں رہتی ہے، اس نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا۔

نسان کمپنی کے یورپ کے لیے چیئر مین پال ول کاکس نے کہا ہے کہ گاڑی کے مستقل کے برطانوی ماڈلز جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔

نسان نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی سے منسلک خدشات کے باوجود وہ برطانیہ میں اپنی کاروں کے دو نئے ماڈل تیار کرے گا۔

برطانوی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ برطانیہ میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار کی ٹیکنالوجی کی تیاری اور تجربے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

برطانیہ کی حکومت دنیا بھر کے لیے کاروں کی ایک صنعت کے قیام میں مدد کے لیے کام کر رہی ہے جس کی مالیت 2025 تک 900 ارب پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔