.آسکر ایورڈز مون لائٹ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا

.آسکر ایورڈز مون لائٹ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا

نیوز ڈیسک۔۔۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ ‘مون لائٹ’ نے حاصل کر لیا ہے۔ تقریب میں اس وقت غلط فہمی پھیل گئی بہترین فلم کے لیے غلطی سے 146لا لا لینڈ145 کا نام لے لیا گیا جبکہ یہ ایوارڈ مون لائٹ نے جیتا ۔
بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے 146مانچسٹر بائی دا سی145 پر جب کہ بہترین اداکارہ کا طلائی مجسمہ ایما سٹون نے 146لا لا لینڈ145 میں بہترین اداکاری پر حاصل کیا۔توقع تھی کہ 146لا لا لینڈ145 14 نامزدگیوں کے ساتھ چھ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ 146مون لائٹ145 اور 146ہیک سا رِج145 نے تین تین ایوارڈ جیتے۔

مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ 2014 کے بعد سے یہ انعام جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار ہیں۔ ان کے علاوہ بہترین معاون اداکارہ کا انعام ایک اور سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیت لیا۔ انھوں نے 146فینسز` میں روز نامی کردار کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم 146فروشندہ145 نے بہترین غیرملکی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل 2012 میں بھی اصغر فرہادی ہی کی فلم 146جدائی نادر از سیمیں145 کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔تاہم اصغر فرہادی ڈونلڈ ٹرمپ کے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے انتظامی فیصلے کے خلاف بطورِ احتجاج اس تقریب میں شرکت نہیں کر رہے

مختصر فلم کے زمرے میں 146پائپر145 نے انعام جیتا، جب کہ بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ 146زوٹوپیا145 کے حصے میں آیا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جادوئی میوزیکل 146لا لا لینڈ145 سب سے زیادہ طلائی مجسمے جیتے گی۔ اب تک اس نے پانچ، جب کہ میل گبسن کی فلم 146ہیک سا رِج145 نے دو آسکر جیتے ہیں۔بہترین ہدایت کار کا انعام بھی لا لا لینڈ کے ڈیمیئن چیزل نے جیتا۔ وہ آسکر ایوارڈ جیتنے کا کم عمر ترین ہدایت کار بن گئے ہیں۔

پروگرام کے میزبان جمی کِمل نے پروگرام کا رنگ شروع ہی میں کہہ کر متعین کر دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی اداکار یہاں آ کر ایسی تقریر کرے گا کہ امریکہ صدر صبح پانچ بجے اس کے بارے میں ٹویٹ کر دیں گے۔انھوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے معروف اداکارہ میرل سٹریپ پر کی جانے والی تنقید کا بھی مذاق اڑایا۔