چین میں برڈ فلو کی وبا

چین میں برڈ فلو کی وبا

سائنس ڈیسک…

چین کے تیسرے بڑے شہر گوانگ ژو کے حکام نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب 30 فیصد مرغیوں میں برڈفلوکا وائرس موجود ہے۔

ان مرغیوں میں برڈ فلو کی ایچ سیون این نائن قسم  پائی گئی ہے۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا کم از کم 106 افراد کو ہسپتالوں میں بھی لایا گیا ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 30 ہو چکی ہے۔

بیماریوں کے کنٹرول کے چینی محکمے نے بھی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی مرغیوں سے دور رہیں جن کو انفلوئنزا کا مرض لاحق ہو۔ چین میں اب تک برڈ فلوکی لپیٹ میں آئے ہوئے ایک لاکھ 75ہزار پرندوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔