دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے مصباح الحق ہی ٹیسٹ کے کپتان ہونگے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے مصباح الحق ہی ٹیسٹ کے کپتان ہونگے

سپورٹس ڈیسک۔۔۔

قومی ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میںپاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق نے برسبین اور میلبرن ٹیسٹ میچز میں شکست اور خود اپنی مایوس کن بیٹنگ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا تاہم سڈنی ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں یہ بات انھوں نے مایوسی کے عالم میں کی تھی۔پی سی بی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ 146مصباح الحق سے رابطے کے بعد سلکیشن کمیٹی کو بتایا ہے کہ مصباح الحق ہی ویسٹ انڈیز کے دورے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق مصباح الحق کو مزید موقع دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کا خیال تھا کہ تینوں فارمیٹس کا کپتان ایک ہی ہو لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر مصباح الحق کے حق میں ہیں

پی ایس ایل کے دوران مکی آرتھر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مصباح الحق سے دوبارہ بات کریں گے فی الحال وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مصباح الحق کیا فیصلہ کریں گے لیکن وہ ایک زبردست کپتان ہیں جن کی پاکستانی کرکٹ کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں۔