مکڑی کرہ ارض کی سب سے بڑی گوشت خور

مکڑی کرہ ارض کی سب سے بڑی گوشت خور

سائنس ڈیسک…

دی سائنس آف نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکڑی دنیا بھر میں سالانہ بنیادوں پر جتنے کیڑے مکوڑے کھا جاتی ہے، انہیں تولا جائے تو ان کا وزن قریب 80 کروڑ ٹن بنتا ہے۔

اس کے مقابلے میں دنیا بھر کے انسان سالانہ 40 کروڑ ٹن گوشت کھاتے ہیں۔ اس اعتبار سے یہ مکڑیاں ہر سال انسانوں کی نسبت قریب دگنا گوشت کھا جاتی ہے۔

مکڑیوں اور انسانوں کے بعد وہیل مچھلیاں تیسرے نمبر پر ہیں جو سالانہ 28 سے50 کروڑ  ٹن خوراک کھاتی ہیں۔

  جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی اس تحقیق کے مطابق اگر کرہ ارض پر موجود تمام مکڑیوں کو تولا جائے تو ان کا مجموعی وزن اڑھائی کروڑ ٹن بنتا ہے۔ اس حوالے سے یہ بات بھی حیران کن ہے کہ مکڑیاں ہر سال اپنی مجموعی آبادی سے کئی گنا زیادہ وزن کے برابر گوشت کھا جاتی ہیں۔