پی ایس ایل کا فائنل ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پی ایس ایل کا فائنل ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

سپورٹس ڈیسک۔۔۔

پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ فائنل میں پاکستان کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور میچ کھیلیں گے ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمے سمیت تما م غیر ملکی کھلاڑی کل قذافی اسٹیڈیم میں اپنے ایکشن دکھائیں گے جبکہ کوئٹہ کے لیے متبادل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

فائنل کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کےلئے لاہور کے ساتھ پنجاب کے دیگر اضلاع سے 6ڈی ایس پی،43انسپکٹرز،214ایس آئی اور اے ایس آئی سمیت 3ہزار پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے ہیں،اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کی طرف جانے والے راستے سیل کر دئیے گئے ہیں۔

چنگ چی ،آٹو رکشے ، ایل این جی اور سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں پارک میں داخلہ ممنوع ہوگا ٹریفک پلان بھی فائنل کرتے ہوئے5مقامات پرپارکنگ مخصوص کی گئی ہے، گاڑیاں ایف سی کالج ،مسلم ٹاون فلائی ،سینٹر پوائنٹ سے لبرٹی مارکیٹ اوربرکت مارکیٹ میں پارک ہوں گی۔