پی ایس ایل کی ٹرافی پشاور زلمی کے نام

پی ایس ایل کی ٹرافی پشاور زلمی کے نام

نیوز ڈیسک۔۔۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے اننگز شروع کی۔ کامران اکمل نے ذوالفقار بابر کے پہلے اوور میں تین چوکے اور بعد میں ڈیوڈ میلان نے انور علی کے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اپنے پختہ ارادے کا اظہار کیا اور صرف 4 اوورز میں اسکور41 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر ڈیوڈ میلان ریاد ایمریٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

میلان کے آوٹ ہونے کے بعد سیموئلز میدان میں اترے، پاور پلے کے اختتام پر پشاور زلمی نے ایک وکٹ گنوا کر 52 رنز بنا لئے تھے۔ کامران اکمل اور سیموئلز نے دوسری وکٹ کیلئے 40رنز کی شراکت داری قائم کی۔اِن فارم کامران اکمل 40 رنز بنا کر حسن خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہو گئے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے سیموئلز کو کلین بولڈ کر دیا۔وہ 19 رنز بنا سکے۔ خوشدل شاہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر حسن خان کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔

کپتان ڈیرن سیمی مشکل صورتحال میں بیٹنگ کیلئے آئے اور دھواں دار انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 10 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 28رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 90رنز بنا کر آوٹ ہو گئی