کراچی کنگز سے شکست۔ اسلام آباد کا پی ایس ایل سے سفر تمام

کراچی کنگز سے شکست۔ اسلام آباد کا پی ایس ایل سے سفر تمام

سپورٹس ڈیسک۔۔۔

کراچی کنگز نے دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف کے دوسرے میچ میں44رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے یونائیٹڈ کی دعوت پر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ20اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 126رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔

کراچی کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،بابر اعظم اور شعیب ملک 25،25 جبکہ کرس گیل اور سنگا کارا 17،17رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن بھی مکمل طور پر ناکام رہی اور صرف82رنز بنا کر میچ ہارنے کے ساتھ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئی ۔

کنگز کا مقابلہ 3مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا جس کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 5مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی، فائنل کے ٹکٹس ابھی سے فروخت ہو چکے ہیں۔ گلیڈیٹرز کے منٹور سر ویون رچرڈ نے فائنل کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے لیے مجموعی طور پر 8غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے