کرپشن الزامات، پی سی بی نے ٹربیونل تشکیل دے دیا

کرپشن الزامات، پی سی بی نے ٹربیونل تشکیل دے دیا

سپورٹس ڈیسک…

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث دو کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی ٹریبیونل قائم کر دیا ہے۔

ٹربیونل کے ارکان میں اصغر حیدر، توقیر ضیا اور وسیم باری شامل ہوں گے۔ جو اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی تھی جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بعد ازاں پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوران مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث دونوں کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم انہیں جواب داخل کرنے کے لیے 14 دن کی مہلت دی تھی۔