کوئٹہ فائنل میں ٹیم کے موجودہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

کوئٹہ فائنل میں ٹیم کے موجودہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

سپورٹس ڈیسک۔۔۔

پی ایس ایل کے پہلے پلے آ ف میچ میں کوئٹہ گلڈیٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے دی ہے ۔ شارجہ میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں کوئٹہ نے پیٹرسن اور احمد شہزاد کے دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 20اورز میں 200رنز بنائے ۔

جواب میں اننگز کے مایوس کن آغاز کے باوجود پشاور زلمی نے اپنی پوزیشن مستحکم کی اورمحمد حفیظ کے شاندار 77رنز اور آفریدی کی چار چھکوں کی بدولت 19اورز میں 194رنز بنا لیے تھے تاہم محمد نواز نے آخری اور میں شاندار باولنگ کرواکر اپنی ٹیم کو ایک رنز سے کامیابی دلوائی ۔

کوئٹہ کی ٹیم فائنل میں تو پہنچ گئی ہے لیکن اس کے لیے پریشانی یہ ہے کہ ٹیم میں کھیلنے والے غیر ملکیوں کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرسن میچ ختم ہوتے ہی واپس اپنے ملک انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ لوک رائٹ ، نیتھن میکولم اور جو بارڈن نے بھی سکیورٹی وجوہات کا بنیاد بنا کر لاہور آنے سے انکار کر دیا ہے ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے متبادل غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کوئٹہ گلیڈیٹرز کے حوالے کر دی گئی ہے جس میں سے وہ چار کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے ۔ ادھر لاہور میں فائنل کی تیاریاں عروج پر ہیں اور میچ کے ٹکٹ کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں بینک کے باہر لگی ہوئی ہیں ۔

پلے آف کا دوسرا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ہارنے والے ٹیم ٹورنامنٹ اور جیتنے والی ٹیم کل پشاور زلمی سے سیمی فائنل کھیلے گی ۔ واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم مسلسل شکست کے بعد پلے آف سے پہلے ہی پی ایس ایل سے باہر ہو گئی تھی۔