اقوام متحدہ میں کوریا پر پابندیوں کی قراداد

اقوام متحدہ میں کوریا پر پابندیوں کی قراداد

انٹر نیشنل ڈیسک…

امریکہ نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیوں کی حامل قرارداد پر رائے شماری سوموار کو مکمل کی جائے۔ امریکہ کی تیار کردہ اس قرارداد کا مسودہ منگل بارہ ستمبر کو سلامتی کونسل کے اراکین میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اس مسودے کی تقسیم کے بعد امریکہ نے چھ ایام کے بعد ووٹنگ کی تجویز پیش کی تھی۔ امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین نے نو ستمبر کو مشاورت کی ہے جبکہ روس اور چین اس پر مزید مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

روس نے واضح کیا ہے کہ اب تک پابندیاں بے اثر رہی ہیں اور مزید سخت پابندیاں شمالی کوریائی عوام کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔