بحرین انسانی حقوق کے وعدے سے پھر مکر گیا 

بحرین انسانی حقوق کے وعدے سے پھر مکر گیا 

انٹر نیشنل ڈیسک…

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین سیاسی اصلاحات کے وعدے سے پھِر گئی ہے۔

تنظیم نے اس تبدیلی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اب اس ملک میں سیاسی پابندیوں اور کریک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی نے بحرین کی حکومت کی جانب سے سیاسی اصلاحات کے بارے ميں متعدد وعدوں سے مکر جانےکو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اس تنظیم نے بحرینی حکومت سے کہا ہے کہ وہ شیعہ آبادی کی دو تنظیموں وعد اور الوفاق پرعائد پابندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ بحرین کو  2011 سے اکثریتی شیعہ مسلم آبادی کے مظاہروں کا سامنا تھا۔