بحیرہ جنوبی چین میں جاپانی اور امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں

بحیرہ جنوبی چین میں جاپانی اور امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں

انٹر نیشنل ڈیسک…

جاپان نے کہا ہے کہ اس کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے امریکی بی وَن بمبار ہوائی جہازوں کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں خصوصی جنگی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

 ان مشقوں میں امریکہ اور جاپان کی فضائیہ کے دو دو لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ امریکی بی وَن بمبار طیارے بحر الکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام سے مشقوں میں شریک ہوئے تھے۔ ان مشقوں کی وجہ بظاہر شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل تجربات ہو سکتے ہیں۔

 31 اگست کو بھی امریکی اور جاپانی لڑاکا طیاروں نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ خیال امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا آج 9 ستمبر کو اپنے قیام کی سالگرہ کے روز بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ کر سکتا ہے۔