فلوریڈا کی جانب بڑھتا ہوا سمندری طوفان

  فلوریڈا کی جانب بڑھتا ہوا سمندری طوفان

انٹر نیشنل ڈیسک…

کیٹگری پانچ کے طاقتور طوفان اِرما نے اپنا راستہ تبدیل کیا ہے اور اب اس کے فلوریڈا کی جنوب مغربی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس طرح طوفان کی زد میں میامی کا شہری علاقہ بھی آ سکتا ہے۔

ارما طوفان کی قوت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اس نےنو ستمبر کی شام میں مزید شدت اختیار کر لی ہے۔ یہ کیٹگری چار سے پھر انتہائی خطرناک طوفانوں کی کیٹگری پانچ میں داخل ہو گیا ہے۔

اس سمندری طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار260 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ ارما کے خطرے کے پیش نظرریاست فلوریڈا سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ارما طوفان کی لپیٹ میں آ کر کریبیین سمندری جزائر میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں