ملتان، حیدر آباد اور پشین میں انصار الشریعہ کے خلاف کریک ڈاون

ملتان، حیدر آباد اور پشین میں انصار الشریعہ کے خلاف کریک ڈاون

نیوز ڈیسک…

حساس اداروں نے ملتان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران شدت پسند تنظیم انصارالشریعہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے دہشت گرد طلحہ انصاری کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی سے انصارالشریعہ کے سربراہ عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تنظیم اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل ہے۔

ملتان سے گرفتار ہونے والا دہشت گرد کراچی میں سکیورٹی فورسزکے چھاپوں سے فرار ہوکر روپوش ہوا تھا جبکہ اس کے متعدد ساتھی کراچی میں گرفتار ہیں۔

 حیدرآباد میں بھی حساس اداروں نے کارروائی کی اور سائٹ ایریا میں گلشن زیل پارک کے قریب واقع انصارالشریعہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے مفتی حبیب اللہ کے گھر کی تلاشی لی اور لیپ ٹاپ اور دستاویزات تحویل میں لے لیں۔