وزیر اعظم نے چشمہ کے چوتھے بجلی گھر کا افتتاع کر دیا

وزیر اعظم نے چشمہ کے چوتھے بجلی گھر کا افتتاع کر دیا

نمائندہ ہم شہری…

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میانوالی کے نزدیک چشمہ کے مقام پر340 میگاواٹ کے چشمہ ایٹمی بجلی گھر منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

چشمہ سی فور پاور پلانٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  بین الاقوامی امداد کے بغیر چشمہ میں قائم کئے گئے ایٹمی پاور پلانٹ کی بنیاد رکھ دی ہے۔

چشمہ میں ایٹمی بجلی گھر چین کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے 340 میگاواٹ  بجلی پیدا ہوگی۔ چشمہ کے پہلے تینوں بجلی گھر بالترتیب 2000، 2011 اور 2016 میں مکمل ہوئے اور قومی گرڈ کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔