یورپی یونین ایران کی جوہری ڈیل پر عمل پیرا رہے گی

یورپی یونین ایران کی جوہری ڈیل پر عمل پیرا رہے گی

انٹر نیشنل ڈیسک…

یورپی یونین کے رہنماؤں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین 2015 میں طے پانے والی جوہری ڈیل کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

یورپی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی کانگریس اس ڈیل کو ختم ہونے سے بچا لے گی۔

برسلز میں ملاقات کے بعد یورپی رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپ اس جوہری ڈیل پر کاربند رہے گا۔