امریکہ اور جنوبی کوریا کی بحری جنگی مشقیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی بحری جنگی مشقیں

انٹر نیشنل ڈیسک…

شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کے تناظر میں امریکہ کے تین طیارہ بردار بحری بیڑوں نے ہفتے کے روز اپنی مشترکہ مشقیں شروع کر دیں۔ یہ چار روزہ بحری جنگی مشقیں مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں ہو رہی ہیں، جن میں جنوبی کوریا کے جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان جنگی مشقوں میں یو ایس ایس رونلڈ ریگن، یو ایس ایس نیمِٹس اور یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ نامی بحری بیڑے شریک ہیں۔

یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت پر کی جا رہی ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک بارہ روزہ دورے پر ایشیا میں ہیں۔ اس خطے میں اس طرز کی یہ پہلی بحری مشقیں ہیں، جن میں بیک وقت تین امریکی بحری بیڑے شرکت کر رہے ہیں۔