ايران کے ساتھ جوہری ڈيل پر عملدرآمد جاری رہے گا، يورپی يونين

ايران کے ساتھ جوہری ڈيل پر عملدرآمد جاری رہے گا، يورپی يونين

انٹر نیشنل ڈیسک…

يورپی يونين کی خارجہ امور کی سربراہ فريڈريکا موگرينی نے کہا ہے کہ ان کا بلاک يقينی بنائے گا کہ ايران کے ساتھ طے شدہ جوہری ڈيل پر مکمل طور پر اور تمام فريقين کی جانب سے عملدرآمد جاری رہے۔

انہوں نے يہ بيان ازبکستان کے شہر ثمرقند ميں آج جمعے کو ديا، جہاں وہ ايک کانفرنس ميں شرکت کے سلسلے ميں موجود ہيں۔ انہوں نے کہا کہ تہران حکومت کے ساتھ معاہدہ ايک تاريخی پيش رفت تھی، جو مطلوبہ مقاصد حاصل کر رہی ہے۔