ايپک اجلاس کا سالانہ اجلاس ویت نام میں

ايپک اجلاس کا سالانہ اجلاس ویت نام میں

انٹر نیشنل ڈیسک…

ايشيا پيسيفک اکنامک کوآپريشن یعنی ايپک کا سالانہ اجلاس آج 10 نومبر سے ویت نام میں شروع ہو رہا ہے۔

چينی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولاديمير پوتن، جاپانی وزير اعظم شينزو آبے اور ديگر کئی ممالک کے سربراہان  ايپک کے اس دو روزہ اجلاس ميں شرکت کريں گے۔

ايپک اجلاس ميں قريب اکيس ممالک شامل ہيں۔ اس تنظيم کی بنياد سن 1989 ميں رکھی گئی تھی اور يہ ابتدا ہی سے آزاد تجارت کی حامی ہے۔