ایران عراق سرحدی علاقے میں زلزلے سے 300 سے زائد افراد ہلاک

ایران عراق سرحدی علاقے میں زلزلے سے 300 سے زائد افراد ہلاک

انٹر نیشنل ڈیسک… 

ایران  اور عراق کے سرحدی علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کے مطابقسب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد کے قریب ایرانی صوبے کرمان شاہ میں ہوا ہے۔

زلزلہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً سوا نو بجے آیا ۔  زلزلے کی شدت دارالحکومت تہران سمیت کئی دور دراز کے علاقوں تک محسوس کی گئی۔