جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا اجلاس

جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا اجلاس

نمائندہ ہم شہری… 

جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر مشاورت ہورہی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز بھی شریک ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی جاتی امرا میں ہیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور رانا ثنا اللہ بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔