سعودی عسکری اتحاد کے یمنی وزارت دفاع کی عمارت پر حملے

سعودی عسکری اتحاد کے یمنی وزارت دفاع کی عمارت پر حملے

انٹر نیشنل ڈیسک…

سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے جمعے کی شب یمنی دارالحکومت صنعا میں وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری کی۔

بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں کی جانب سے دو مرتبہ وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جب کہ تیسری مرتبہ حملہ قریبی رہائشی علاقے پر کیا گیا۔ اس واقعے میں دو مکانات تباہ جب کہ کم از کم آٹھ عام شہری زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق امدادی کارکن عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مارچ 2015 سے سعودی قیادت میں اتحادی طیارے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔