عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ دہرادیا

عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ دہرادیا

نیوز ڈیسک… 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ کردیا۔ چترال میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وقت سے پہلے الیکشن غیر جمہوری عمل ہے لیکن اگر مینڈیٹ ہی مشکوک ہو جائے تو پھر مسائل کا حل قبل از وقت الیکشن ہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، الیکشن جتنی جلدی ہو جائیں اتنا ہی قوم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے، وزیراعظم اپنی ذاتی ائرلائن کے معاملے کے لیے انگلینڈ گئے جبکہ وزیر خزانہ ہسپتال کے بستر پر ہیں، کسی کو ملک کی فکر نہیں۔