لبنان کا سیاسی بحران ختم ہو چکا ہے، لبنانی صدر

لبنان کا سیاسی بحران ختم ہو چکا ہے، لبنانی صدر

انٹر نیشنل ڈیسک…

لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں چار نومبر سے پیدا ہونے والا سیاسی بحران اب ختم ہو چکا ہے اور سعد الحریری بدستور وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان ہیں۔

 ایک اطالوی اخبارلا سٹامپا کو انٹرویو دیتے ہوئے عون نے واضح کیا کہ اس بحران کے تناظر میں حکومت اور حکومت سے باہر کی تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

انہوں نے اس انٹرویو میں لبنانی سیاسی بحران کے دوران بین الاقوامی دباؤ بڑھانے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔