موسم سرما کی پہلی بارش

موسم سرما کی پہلی بارش

نمائندہ ہم شہری…

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح سمیت چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند اور سموگ میں کمی آئے گی۔