ٹرمپ کا دورہ چین، تجارت اور شمالی کوریا پر بات چیت

ٹرمپ کا دورہ چین، تجارت اور شمالی کوریا پر بات چیت

انٹر نیشنل ڈیسک…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ بعید کے پانچ ملکوں کے دورے کے دوران ان دنوں چین پہنچے ہوئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ اور چین کے تجاتی معاملات میں پیدا اختلافی صورتحال پر چینی صدر کے ساتھ تبادلہ خيال کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا حل یقینی طور پر نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چين سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ اپنے تمام تر مالی تعلقات کو ختم کر دے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے روسی صدر سے بھی اِس تنازعے کے حل میں مدد کرنے کو اہم قرار دیا۔

امریکی صدر کے اس دورے کے دوران چینی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ڈھائی سو ارب ڈالر کے مختلف سمجھوتے طے پائے ہیں۔