پی ایس ایل سیزن 3 کا آغاز22 فروری سے، فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا

پی ایس ایل سیزن 3 کا آغاز22 فروری سے، فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا

نیوز ڈیسک…

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےشیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 3 کا آغاز22 فروری سےہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے تین میچ پاکستان میں ہوں گے۔

قذافی اسٹیڈیم دونوں سیمی فائنلز اور کراچی نیشنل سٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔ گروپ سٹیج متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ناک آؤٹ مرحلے کے میچ بھی پاکستان میں ہوں گے، جبکہ فائنل نیشنل سٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہوگا۔

 ٹورنامنٹ میں شریک زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

آج13 نومبرکو لاہور میں پی ایس ایل مالکان کی پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات ہوگی جس میں شیڈول اور دیگر تحفظات پر مزید بات ہوگی۔