"ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا”

"ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا”

نمائندہ ہم شہری…

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا اور جب ہم وہاں پہنچے تو وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے، جن کی فرمائش پر ہمیں وہاں بلوایا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ بولا، میں آج پورا سچ بولتاہوں، اگر ہم نے بلوایا ہوتا تو ہم پہلے سے موجود ہوتے، لیکن وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فاروق ستار کو بتایا کہ میں ایم کیو ایم میں شامل نہیں ہوسکتا، لہذا ہم ایک کامن پلیٹ فارم پر جاکر کام کرلیتے ہیں۔