یوم اقبال انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

یوم اقبال انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نمائندہ ہم شہری…

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا آج 140 واں یوم ولادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

یوم اقبال کے سلسلے میں ملک کے مختلف بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں  اقبال کی زندگی کے ہر پہلو اور سوچ و افکار پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

لاہور میں یوم اقبال کے موقع پر متعدد سیاسی اور سماجی سخصیات نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار اقبال پرایک پُر وقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی۔