العزیزیہ سٹیل ریفرنس میں نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

العزیزیہ سٹیل ریفرنس میں نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

نمائندہ ہم شہری…

العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کیس میں نوازشریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئی ہیں۔

گواہ ملک طیب نے 900 صفحات پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا جس میں بینک اکاؤنٹس، ٹرانزکشنز، غیرملکی اکاؤنٹس اور کرنسی کی تفصیلات شامل ہیں۔ سابق وزیرا عظم کی جانب سے جاری چیکس پر نواز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں۔

استغاثہ کے گواہ بینک افسر ملک طیب کا بیان قلمبند کیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک طیب کا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا، بیان قلمبند ہونے پر معاون وکیل عائشہ حامد گواہ پر جرح کریں گی۔