جرمنی سے پاکستانی مہاجرین کی ملک بدری

جرمنی سے پاکستانی مہاجرین کی ملک بدری

انٹر نیشنل ڈیسک…

جرمن حکومت دسمبر کے پہلے ہفتے میں ان پاکستانی شہريوں کو واپس بھیجنا چاہتی ہے، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستيں مسترد ہوچکی ہيں۔ جرمن جریدے ‘ڈیر سپیگل’کے مطابق6 دسمبر کو پاکستان کے لیے ایک خصوصی پرواز روانہ کی جائے گی، جس ميں پاکستانی مہاجرين کو روانہ کيا جانا ہے۔

وطن واپس بھیجے جانے والے پاکستانی مہاجرین کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے البتہ پناہ گزينوں کے لیے سرگرم تنظيم ’پرو ازیل‘ کے ايک اہلکار کے مطابق اس پرواز میں 50 تک مہاجرین ہو سکتے ہیں۔

جرمن وزارتِ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال تارکین وطن کی ملک بدری کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔  رواں سال اب تک 149 پاکستانی تارکین وطن کو واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال 81 اور 2015 میں 22 پاکستانی تارکین وطن کو جرمنی سے ملک بدر کیا گیا تھا۔