حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد تصفیے پر تیار

  حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد تصفیے پر تیار

انٹر نیشنل ڈیسک…

سعودی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تصفیے پر تیار ہو گئے ہیں۔

دفتر استغاثہ کی طرف سے اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 159 افراد ابھی تک حراست میں ہیں جبکہ متعدد افراد کے مقدمات قانونی چارہ جوئی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران ایک درجن کے قریب شہزادوں سمیت درجنوں اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔