حماس نے انتفادہ کا اعلان کر دیا

حماس نے انتفادہ کا اعلان کر دیا

انٹر نیشنل ڈیسک…

امریکی صدرکی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد فلسطینی آزادی کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے خلاف انتفادہ (مزاحمتی تحریک) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان اسماعل ہانیہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل فلسطین پر اسرائیلے قبضے کے خلاف انتفادہ کی دو تحریکیں چلائیں جا چکی ہیں۔

امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں آج عام ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں تمام سرکاری ادارے، دکانیں، سکول اور بینک بند ہیں۔