دریائے فرات سے ملحقہ علاقوں میں داعش شکست کھا چکی ہے

دریائے فرات سے ملحقہ علاقوں میں داعش شکست کھا چکی ہے

انٹر نیشنل ڈیسک…

روس نے کہا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے قریب داعش کا کوئی ٹھکانہ باقی نہیں بچا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر عسکری کارروائی کے نتیجے میں داعش کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

شامی حکومت کے ساتھ روسی عسکری اتحاد کے بعد داعش سمیت تمام بڑی دہشت گرد تنظیموں کو پسپائی کا سامنا ہے۔