رواں سال 2.5 لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

رواں سال 2.5 لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

نمائندہ ہم شہری… 

رواں سال تقریباً اڑھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائےگا۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وحید احمد کے مطابق روس اور ایران کی منڈیوں میں درپیش مشکلات کے سبب رواں سال کینو کا برآمدی ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کینو برآمدات کم ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان میں کینو کے معیار کو بڑھانے پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی برآمدات کم ہورہی ہیں۔ رواں برس کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔