سانحہ ماڈل ٹاون جوڈیشل رپورٹ کے لیے عوامی تحریک کا احتجاج

سانحہ ماڈل ٹاون جوڈیشل رپورٹ کے لیے عوامی تحریک کا احتجاج

نمائندہ ہم شہری…

 سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس علی باقر نجفی ٹربیونل کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے درجنوں کارکن سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ حکومت نے گذشتہ روز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ کے زریعے یہ رپورٹ جاری کر دی تھی تاہم عوامی تحریک کا مطالبہ ہے کہ انہیں مصدقہ رپورٹ چاہیے۔

 سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری سیکرٹریٹ کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ   لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔