ملک بھر میں جشن عید میلادالبنی ﷺ

ملک بھر میں جشن عید میلادالبنی ﷺ

نمائندہ ہم شہری…

خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، سرکار دوعالم، فخر موجودات، سرورکائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت با سعادت ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس بابرکت دن کی مناسبت سے ملک بھر میں گلیوں، بازاروں کو رنگا رنگ جھنڈیوں اور طرح طرح کے سامان آرائش سے سجایا گیا ہے، سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر رات بھر چراغاں رہا جبکہ دن بھر جلسے جلوس اور نعت و درود و سلام کی محافل منعقد کی جائیں گی۔

 عید میلادالبنی ﷺکے موقع پرآج صبح سویرے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

 ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے ساتھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے طور پر سندھ کے تین بڑے شہروں (کراچی، حیدر آباد، سکھر) اور کوئٹہ میں دن بھر کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔