پوپ فرانسس بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کریں گے

پوپ فرانسس بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کریں گے

انٹر نیشنل ڈیسک…

پوپ فرانسس آج جمعہ یکم دسمبر کی شام ڈھاکہ میں روہنگیا مہاجرین کے نصف درجن افراد سے ملاقات کریں گے۔ اس گروپ میں دو بچے بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ڈھاکا میں پاپائے روم نے ایک بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے   روہنگیا مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈھاکا حکومت کی مدد کی اپیل کی ہے۔

اس کھلی عبادت میں ایک لاکھ کے قریب افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پوپ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے آپ کے دلوں میں چرچ کی محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔