پیپلز پارٹی، 50 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں جلسہ

پیپلز پارٹی، 50 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں جلسہ

نمائندہ ہم شہری…

پیپلز پارٹی اپنے 50ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے۔ جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنڈال سج گیا ہے۔

پریڈ گراؤنڈ اور اس کے اطراف پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پوسٹرز، بینرز اور پارٹی کے پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

یوم تاسیس جلسے سے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔

 جلسے میں عارف لوہار، طفیل سنجرانی اور تھری گلوکار فقیر شوکت علی سمیت درجنوں فنکار جلسے کی رونق بڑھائیں گے۔

پارٹی کے مرکزی قائدین کے بعد بلاول بھٹو زرداری 6 اور 7 بجے کے درمیان اختتامی خطاب کریں گے۔