کلثوم نواز حلف نہ اٹھا کر بھی ایم این اے ہیں، الیکشن کمیشن

کلثوم نواز حلف نہ اٹھا کر بھی ایم این اے ہیں، الیکشن کمیشن

نیوز ڈیسک… 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔

 تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو لکھے ایک خط میں اعتراض کیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی اور صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں۔