یمنی تنازعے کے فریق کشیدگی کم کریں، سلامتی کونسل

یمنی تنازعے کے فریق کشیدگی کم کریں، سلامتی کونسل

انٹر نیشنل ڈیسک…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی تنازعے کے فریقین سےکشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کارو بیسو کے بقول یمن کی موجودہ صورتحال پر کونسل تشویش کی شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ جنگی میں شدت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

جاپانی سفارت کار کارو بیسو نے تمام فریقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کریں۔

صنعا میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری شدید لڑائی کے دوران سابق صدر علی عبداللہ صالح سمیت تقریباً 230 شہری ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔