یورپی یونین آج ’سیاہ دستاویز‘ جاری کرنے والی ہے

یورپی یونین آج ’سیاہ دستاویز‘ جاری کرنے والی ہے

انٹر نیشنل ڈیسک…

یورپی وزرائے مالیات آج 5 دسمبر کو برسلز میں اپنے اجلاس میں پہلی مرتبہ ٹیکس چوروں کی جنت کہلانے والے علاقوں کی ایک مشترکہ فہرست جاری کریں گے۔

اس بلیک لسٹ میں 10 سے 20 ممالک یا ایسے علاقوں کے نام درج ہوں گے، جہاں منصفانہ ٹیکس پالیسی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ اس بیان کے مطابق ٹیکس چوری اور ہیرا پھیری کرنے والوں کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہو گا۔

اپریل 2016 میں پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد سے یورپی یونین ایسی ایک فہرست کی تیاری میں لگی ہوئی تھی۔