3 اور 4 دسمبر کو کراچی میں سمندری طوفان کی پیش گوئی

3 اور 4 دسمبر کو کراچی میں سمندری طوفان کی پیش گوئی

نیوز ڈیسک…

محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان اوکھی کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جبکہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اوکھی طوفان سے پاکستان کا کوئی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔